Rahat E Dill Hai Tu By Nabila Aziz
Genre : Forced Marraige based | Heroine Docter based | Rich heroine | Rude hero based
Download Link
“ذلالت کی انتہا کردوں گا اگر تم نے میری کسی بات سے انحراف کیا تو۔
”وہ اسے ڈوپٹے کے باوجود بالوں سے پکڑ چکا تھا۔
“ذلالت کے سوا میں تم سے اور کوئی امید ہی کہاں رکھتی ہوں۔”وہ بھی
اپنی زبان کو روک نہ پائی تھی۔اس نے ایک اور تھپڑ اس کے منہ پہ دے مارا تھا۔
“میری سامنے اف بھی کروں گی تو زبان کھینچ لوں گا تمہیں اب وہی کرنا ہے
جو میں چاہتا ہوں۔جو میری مرضی ہوگی سمجھی تم۔؟”غصے سے غراتے
فریدون کے لب و لہجے اور نگاہوں سے آگ دہک رہی تھی۔اس نے جھٹکے
سے اس کے بالوں کو چھوڑا تو وہ غیر متوازن ہوتے بیڈ کراؤن سے ٹکراگئی تھی
درد کی شدید لہر اس کے دماغ میں پھیل گئی۔وہ اٹھ کر دوسرا گلاس تیار کرنے لگا اور دوبارہ بیڈ پہ آگیا۔
“جانتی ہو آج تم میرے بستر پہ موجود ہو۔”کافی دیر خاموشی میں
لمحے سرک گئے تو فریدون کی طنزیہ آواز نے اس خاموشی کو توڑ ڈالا۔
“جانتی ہوں لیکن تم شاید یہ بھول رہے ہو کہ تمہارے بستر پہ عین الحق نیازی نہیں
بلکہ عین الحق ہاشمی موجود ہے۔تم مجھے سڑک کنارے سے قیمت دے کر
خرید کر نہیں بلکہ سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں کلمے پڑھ کر اپنی عزت
بنا کر لائے ہو۔تم نے اپنے اور میرے درمیان کے فاصلے کو مٹانے کیلیے
حلال اور جائز رشتے کی راہ اپنائی ہے ہمارے درمیان حرام نہیں ہے اور
اب مجھے تمہارے بستر پہ موجود ہونے سے کوئی شرمندگی نہیں
تم میرے شوہر اور میں تمہاری بیوی ہوں اور۔۔۔”“شٹ اپ۔جسٹ شٹ اپ۔”
وہ ہاتھ میں پکڑے گلاس کو عین الحق کےاوپر اچھال کر یکدم چیخ اٹھا تھا۔