Ik Teri Chahat By Fatima Ahmad

Genre : Forced Marriage | Joint Family Base | Cousin Mariiage | Second Marriage | Carring Hero 

Download Link

“میری بیٹی احد کی بے وفائی پر مر رہی ہے۔ حمزہ تم ہی ہوں جو اس وقت میری مرتی

بیٹی کو واپس زندگی کی طرف لا سکتے ہو۔ یہ بوڑھی ماں تم سے التجاء کر رہی ہے

خدارا میری بیٹی کو بچا لو۔ ” جل تھل غمگین آنکھوں والی ادھیڑ عمر

شرمین بیگم نے مقابل کھڑے نوجوان سے ارداس کی تھی۔

حمزہ کو خاموش دیکھ وہ بیڈ سے اٹھ کر اس گھبرو نوجوان کے سامنے ہاتھ باندھتے بولی تھی۔

” حمزہ جب تم میرے پاس آئے تھے۔ تب تم صرف پانچ سال کے تھے۔تب سے اب تک

میں نے تمہیں اپنی سگی اولاد سے زیادہ پیار کیا ہے۔ تمہیں پڑھایا ہے ، لکھایا ہے،

کبھی تم سے حساب نہیں مانگا۔ اپنی سسرال کے خلاف جا کر تمہیں ہر چیز دی ہے۔

تو کیا ان احسانوں کے بدلہ میں تم میری بیٹی کو ذلت سے نہیں بچا سکتے ؟ “

اس شرمین بیگم کی آواز شدت غم سے پھٹ رہی تھی۔

 شرمین بیگم کے ہاتھ جوڑنے پر حمزہ تڑپ کر بولا تھا۔

“خالہ جان ایسی باتیں مت کریں۔ آپ کے لیے تو اس حمزہ کی جان بھی قربان ہے۔

لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ آئزل تو احد کی منکوحہ ہے۔ پھر کونسی بے وفائی کی

بات کر رہی ہیں آپ ؟ اور میں کیسے مدد کر سکتا ہوں۔

کون سی ذلت کی بات کر رہی ہیں؟ ” لہجے میں الجھن ہی الجھن تھی۔

” احد ۔۔۔۔” شرمین بیگم نام لیتے تڑپی تھی” آئزل احد کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔

” شرمین بیگم کی بات پر چند لمحے کمرہ میں سناٹا چھایا تھا۔

“احد یہ بچہ نہیں چاہتا۔ وہ تو سرے سے یہ شادی ہی نہیں چاہتا تھا۔ نکاح بھی

دادا حضور کے مجبور کرنے پر کیا تھا۔ نکاح کی رات کچھ ہفتے پہلے جب ہم

تمہاری منگنی کرنے گئے تھے۔ تب احد غصہ میں ہمارے پورشن میں آیا تھا۔ مگر

تمہاری رسم کی خوشی میں میں نے اگنور کر دیا۔ اس رات احد آئزل کے پاس ہی تھا۔

اس نے غصہ میں میری بیٹی کے ساتھ زبردستی ۔۔۔۔۔ اگلی صبح جب آئزل نے روتے روتے

مجھے بتایا تو میں نے بات وہی دبا دی۔ کیونکہ آخر وہ آئزل کا شوہر تھا۔

 مگر پرسوں صبح جب تم میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے۔ تب احد

کو اپنے پورشن میں بلا کر آئزل کی ماں بننے کی خبر دے کر رخصتی کا کہا تو

اس بے ادب نے تمہارے خالو کا لحاظ کیے بغیر کہا کہ اسے ابھی شادی ہی نہیں

کرنی تھی تو اولاد تو بہت دور کی بات ہے۔۔۔۔۔ اس نے کہا کہ یا تو یہ بچہ ابورٹ کردو یا

اگر اس نے یہ بچہ رکھا تو آئزل کو طلاق دے دے گا۔تمہارے خالو غصہ میں آگئے

اکلوتی بیٹی کی تکلیف میں انہوں نے احد پر ہاتھ اٹھایا تھا۔  احد نے غصہ میں آکر آئزل کو طلاق دے دی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *