Zindgi Kitni Khubsurat Hai By Mariam Aziz
Genre : Age difference based, Army based, Forced marriage based, Rude hero based, Village based
Download Link
“میرے بابا کو کیوں مارا تم لوگوں نے۔”
سجاول اس کی آنکھوں میں دیکھ رہا تھا اور وہاں کوئی شرمندگی نہیں تھی۔
“کیونکہ تمہارا باپ ہماری حقیقت جان گیا تھا۔”
“سجاول۔”
وہ رودی تھی۔
“صرف دولت کیلیے تم نے میرے بابا کو مار دیا۔ایک بار تم مجھ
سے کہتے میں ساری دولت تمہیں دے دیتی۔تم تو مجھ سے محبت کرتے تھے۔”
محبت۔وہ قہقہہ لگا کر ہنس پڑا۔
“محبت تو چوہدری سجاول نے صرف دولت سے کی ہے او
ر جسے تم محبت سمجھ رہی تھی وہ تمہیں قابو میں رکھنے کا ایک
طریقہ تھا۔یہ ڈھونگ شاید جاری ہی رہتا جو چاچا جی درمیان میں نہ
آتے۔تم تو جانتی ہو میں ایک بار میں چار چار بیویاں رکھ سکتا ہوں
۔گلنار شہر میں رہتی اور تم یہاں حویلی میں۔کیا فرق پڑتا لیکن افسوس۔”
وہ کندھے اچکا کر بولا۔
“اب کل تو ہماری شادی ہو ہی جائے گی۔”
“تم نے کیسے سوچ لیا کہ میں اپنے بابا کے قاتل سے شادی کروں گی۔”
وہ آنسو صاف کرتے ہوئے نفرت سے بولی۔
“تو کیا تم شادی کے بغیر میرے پاس آنا چاہتی ہو۔”
سجاول کی نظروں اور الفاظوں میں نظر آتی سفاکی نے اس کو اندر تک لرزا کر رکھ دیا۔