Sukoon E Qalb Ho Tum By Aan Fatima

Genre : Arrange Marriage | Age Difference |Cousin Marriage | Romantic novel |

میں تو جتنی جلدی ہوسکیں اب اپنی بیٹی کو فہام کی دلہن بناکر لے جانا چاہوں گی عادل بھائی آپ بس تیاریاں شرور کریں۔۔۔”
رات کے کھانے کے بعد وہ سب لاؤنج میں بیٹھے چائے سے لطف اندوز ہورہے تھے
تبھی نازیہ بیگم نے مفرہ اور فہام کی شادی کا ذکر چھیڑا۔۔۔
مفرہ جو چائے پینے میں مگن تھی ان کی بات پہ ایک دم غوطہ لگنے سے چائے حلق میں اڑ گئی
اس نے بری طرح کھانسنا شروع کردیا رنگت یکدم سرخ پڑی لیکن ایک نظر سب سے ڈالتے
بمشکل مسکراتے سکون بھرا سانس لیا کیونکہ فہام وہاں موجود نہیں تھا ورنہ اس
کی جذبے لٹاتی نظروں کا سامنا کرنا مفرہ کیلیے دنیا کا انتہائی مشکل ترین کام تھا
اس کی نظروں کا پیام اسے اپنے آپ میں سمٹنے میں مجبور کردیتا تھا۔۔۔۔۔
ابھی بھی اس کا سوچتے اس کی ہتھیلیاں بھیگ گئی۔۔۔
وہ یکدم فہام کی نگاہوں کو سوچتے شرم و حیا سے اس کا چہرہ لہو چھلکانے لگا
اس سے پہلے کہ وہ سوچوں کے یلغار میں بہتی چلی جاتی اپنی دائیں جانب سے آنے والی آواز کی سمت متوجہ ہوئی۔۔۔۔
“ویسے بھائی کی غیر موجودگی بری طرح کھل رہی ہے نہ شدت سے دل چاہ رہا ہے
میرا کہ بھائی اس وقت آپ کے پاس ہوتے اور آپ کے چہرے پہ کھلتے خوشنما رنگوں کو
جی بھر کر دیکھ سکتے دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں انہوں نے نگاہیں نہیں ہٹانی تھی آپ سے۔۔۔۔”
جازم جو اس کے ساتھ ہی صوفے پہ براجمان تھا اس کے چہرے پہ کھلتے رنگوں
کو دیکھ کر اپنے بھائی کی قسمت پہ بےساختہ رشک سا آیا تبھی اس کی جانب جھک کر سرگوشیانہ انداز میں بولا۔۔۔۔
مفرہ اس کی بات پہ شرم سے ہچکچاتی ہوئی اسے ڈھنگ سے گھور بھی نہ پائی۔۔۔۔
“ارے ابھی کہاں بھابھی ابھی میری بیٹی پڑھ رہی ہے میں اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دوں گا۔۔۔۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *