Aab Novel By Fatima Noor 

Feudal System | Politics Base | Cousins Marriage | Caring  Husband | Haveli Base | Hate To Love Story |Romantic Urdu Novel | Complete Novel  

نین …”
” ہوں ”
” وہ چھوٹ کیوں گیا ؟”
نین تارہ نے رخ موڑ کر خولہ کو دیکھا
” عدالت کو ثبوت نہیں ملا خولہ ”
” لیکن سب کہتے ہیں قتل اسی نے کیا تھا ”
” تم سب کے کہے پر یقین رکھتی ہو ؟”
” میں دل کے کہے پر یقین رکھتی ہوں اور دل کہتا ہے جو سب کہتے ہیں وہ سچ ہے”
” پتا نہیں کیا سچ ہے کیا جھوٹ ۔ مجھ سے اس بارے میں بات مت کیا کرو ۔ مجھے وہ سب یاد نہیں کرنا ”
” دادی کہتی ہیں کہ وہ ایسا لگتا تو نہیں تھا ” اس نے جیسے نین تارہ کو نہیں سنا تھا ” چچا نے کیس عدالت پر چھوڑ دیا ، مجھے چچا سے بہت شکوہ ہے نین ”
” وہ عدالتوں کے چکر سے ڈرتے تھے خولہ ۔ عدالتیں عزتیں اچھالتی ہیں ”
” میرے بھائ کی زندگی چچا کی عزت سے زیادہ اہم تھی ۔ میں نے چچا سے کہا تھا کہ میں کیس کی پیروی کروں گی لیکن دادی نے منع کردیا ، وہ کہتی ہیں عورتیں انتقام نہیں لیتیں ، وہ صرف بد دعا دے کر چپ ہوجاتی ہیں ” وہ اب بھی آسمان کو دیکھ رہی تھی ۔ نین کے گلے میں بہت سے آنسو اٹکے
” تم بھی بد دعا دے کر چپ ہو جاؤ ”
اس نے رخ موڑ لیا ۔ آنسو پھسل کر بہہ نکلے ، ہچکی روکنے کو ہاتھ منہ پر رکھ لیا ۔ خولہ کی آنکھیں آسمان پر جمی رہیں ۔ اس کے چہرے پر نا تکلیف ابھری نا آنکھوں میں آنسو ، وہ آسمان کو دیکھتی رہی ، ساتھ سوئ لڑکی رو رہی تھی وہ جانتی تھی
” میں اسے بد دعا نہیں دوں گی ”
آنسو صاف کرتی نین تارہ نے رک کر اسے دیکھا ، اس کا چہرہ بے تاثر تھا
” پھر کیا کرو گی ؟”
” میں اپنے بھائ کے قاتل کو موت کی بد دعا نہیں دوں گی نین ، میں اپنے بھائ کے قاتل کی موت بنوں گی ”
اس نے رخ نین تارہ کی طرف سے موڑ لیا ، نین تارہ وہیں ساکت رہ گئ ، خولہ کے لہجے میں بغاوت تھی ، آگ تھی ، وہ آگ جو سب راکھ کردیتی ہے

Download link

 

 

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *