Sukhan Shanas By Humaira Ali Novel20841

Romance | Family Drama | Emotional Fiction |  Social Issues | Forced Marriage | Love & Sacrifice | Contemporary Fiction

Short Description

Sukhan Shanas is a heart-touching Urdu novel about loss, sacrifice, family politics, and emotional healing. Through the life of an orphaned girl, the story explores betrayal, hardships, and the hope that true love and kindness can overcome even the deepest wounds.

وقت ٹھہرتا نہیں، مگر وقت کے ساتھ زخم بھر جائیں، یہ ضروری نہیں۔ اس کا دل بھی زخم خوردہ تھا۔ ماں کی جدائی کا زخم، باپ کی بیماری اور پھر موت کا زخم، اپنوں کی بے حسی اور لالچ کے ان گنت زخم۔

زندگی کے حسین ماہ و سال وہیں بیتے تھے جو اس نے اس خوبصورت گھر میں گزارے تھے، جہاں پھولوں کے سائبان تھے، جہاں پرندوں کے آشیانے تھے، جہاں معصوم بلیوں کے لیے الگ ٹھکانے بنائے گئے تھے اور جہاں چرند پرند تک کا خیال رکھا جاتا تھا۔

پھر نہ جانے کیا ہوا کہ اس گھر کی تمام رونقیں اجڑ گئیں۔ میٹھی ہالا کا خیال رکھنے والا کوئی نہ رہا۔ اس کا بچپن محرومیوں میں گزرنے لگا۔

ماں اس ہولناک آگ کی سفاکی کی نذر ہو گئی تھی، جبکہ اظہر بری طرح جھلس گئے تھے۔ ایک طرف بیوی کو کھونے کا صدمہ تھا اور دوسری طرف شدید زخمی جسم۔ ان کا آدھا جسم تقریباً ناکارہ ہو چکا تھا۔

ڈاکٹر کہتے تھے کہ ان میں جینے کی خواہش باقی نہیں رہی۔ وہ اپنی بیٹی کی ویران آنکھوں کو حسرت سے دیکھتے۔ بچی انہیں پہچان نہیں پاتی تھی، ان سے ڈرتی تھی، نہ بولتی تھی، نہ مسکراتی تھی۔ وہ بالکل خاموش ہو گئی تھی۔

“کہتی تھیں نا! انسان کو بڑا غرور تھا۔ اظہر بھی بہت اکڑتا تھا۔ دیکھا، آج کیسے بے بس پڑا ہے، اور یہ بچی زبردستی ہمارے گلے پڑ گئی۔”

وہ کڑھتے ہوئے بچی کو دیکھتیں۔ اس نے اپنے ماں باپ کو ہمیشہ سب کے ساتھ محبت سے پیش آتے دیکھا تھا، اور اس کی مما تو چچی سے بھی بے حد محبت کرتی تھیں۔

بچی کا ننھا دل عناد اور نفرت سے بھرنے لگا۔ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں دوسروں کی خوشیاں برداشت نہیں ہوتیں۔ انہیں دوسروں کی پریشانیاں اور دکھ سکون دیتے ہیں۔

فریدہ بھی انہی لوگوں میں سے تھیں۔ افشاں کی موت اور اس گھر کی تباہی انہیں اپنی کامیابی محسوس ہوتی تھی۔ وہ خوش تھیں کہ اب ان کی جیٹھانی، جو عمر میں کم اور حسن میں زیادہ تھی، اس دنیا میں نہیں رہی۔

انہیں ہمیشہ یہ بات کھٹکتی تھی کہ افشاں کو شوہر کی بے پناہ محبت، سسرال والوں کی عزت اور خوشحال زندگی ملی تھی۔

اب جبکہ افشاں اس دنیا میں نہیں تھی، اس کی معصوم بیٹی بھی انہیں گوارا نہ تھی۔ جو بچی اپنے والدین کی زندگی میں دعاؤں کا مرکز تھی، اسی کے لیے اب اس گھر میں بددعائیں کی جاتیں۔

اسے دکھ دینے کے لیے چچی نے طعنوں اور تلخ الفاظ کے نشتر سنبھال رکھے تھے، جبکہ ان کی بیٹیاں بھی لفظوں کے پتھر برسانے سے باز نہ آتیں۔

چچا جان خاموش طبع تھے، مگر ان کی یہی خاموشی ایک جرم بن گئی تھی۔ حق کے لیے آواز نہ اٹھا کر وہ بھی اس مظلوم بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم میں برابر کے شریک تھے۔

چچی جان نے اس کے رشتے کے لیے کئی خواتین سے بات کر رکھی تھی۔ آئے دن کوئی نہ کوئی اسے دیکھنے آ جاتا، مگر اس کی خاموش طبیعت اور اداس شخصیت دیکھ کر واپس چلا جاتا۔

عروہ طنزیہ انداز میں ہنستی۔

“اتنا آسان نہیں ایسی لڑکی کی شادی کروانا۔”

البتہ اس بچی کی مرضی اور خوشی کا کسی کو خیال نہ تھا۔

چچا جان چاہتے تھے کہ اس کا نکاح زمان سے ہو جائے، مگر چچی نے صاف انکار کر دیا۔

“ایسا سوچنا بھی مت۔ زمان اپنی پسند سے شادی کرے گا، اور اس لڑکی کی بھی کہیں نہ کہیں شادی ہو ہی جائے گی۔”

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link


Complete Summary

Sukhan Shanas by Humaira Ali is an emotional Urdu novel that follows the painful journey of a young girl who loses her parents and is left at the mercy of greedy relatives. Surrounded by cruelty, jealousy, and emotional neglect, she struggles to protect her dignity while searching for love, belonging, and justice. The novel beautifully portrays patience, resilience, and the healing power of sincere relationships.

FAQ

What is Sukhan Shanas by Humaira Ali about?

It is an emotional family novel about an orphaned girl who faces cruelty, family politics, and betrayal while searching for love, security, and acceptance.

Who is the main character?

The story revolves around a young orphan girl whose life changes after the tragic loss of her parents.

Is this a romantic novel?

Yes. Romance develops alongside family conflicts, emotional struggles, and themes of sacrifice and healing.

What genre does this novel belong to?

Romance, Family Drama, Emotional Fiction, Women’s Fiction, Social Issues, Forced Marriage, and Contemporary Fiction.

Why should readers read Sukhan Shanas?

It offers an emotional story filled with realistic family relationships, heartbreak, hope, and inspiring character growth.

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *