Dastoor e Wafa by Maryam Aziz Novel20840
Dastoor e Wafa by Maryam Aziz Novel20840
Family Drama | Romantic Fiction | Emotional Fiction | Social Issues | Forced Marriage | Love & Sacrifice | Women’s Fiction | Contemporary Romance
Short Description
Dastoor-e-Wafa is a heart-touching Urdu novel filled with family politics, emotional conflicts, and powerful life lessons. The story revolves around Anabiya, whose innocence is constantly questioned, yet her patience and strength redefine the true meaning of loyalty and humanity.

“ابا جی! ابھی تک جیسا آپ نے چاہا، ویسے ہی انابیہ کی وجہ سے سب کچھ ہوتا رہا ہے، لیکن میں مزید انابیہ کی وجہ سے اپنے گھر کا ماحول خراب نہیں کر سکتا۔”
شیل صاحب کی بات سن کر سعید صاحب نے حیرت سے اپنے صاحبزادے کے سوجے ہوئے چہرے کو دیکھا۔
“ایسا کیا کر دیا انابیہ نے جس سے تمہارے گھر کا ماحول خراب ہو رہا ہے؟”
اگرچہ انہیں بہت غصہ آیا تھا، مگر ان کا انداز سوالیہ تھا۔
“میں بتاتی ہوں۔”
شوہر کو الفاظ ڈھونڈتے دیکھ کر فوزیہ خود میدان میں آ گئی۔
“آج شائنہ کو دیکھنے کچھ لوگ آئے تھے۔ اسے اس بات کا اچھی طرح پتا تھا، لیکن میرے منع کرنے کے باوجود نہ صرف یہ ان کے سامنے آئی بلکہ اپنی ادائیں دکھانے کے لیے کافی دیر تک وہیں بیٹھی رہی۔ اب یہ مت کہیے گا کہ یہ سب غلطی سے ہوا۔ یہ آج پہلی بار نہیں ہوا، پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا ہو چکا ہے۔ اگر اسے اپنی جوانی سنبھالنی نہیں آتی تھی تو مجھے بتا دیتی، اس کا علاج بھی میرے پاس ہے۔”
“فوزیہ!”
سعید صاحب کی دھاڑتی ہوئی آواز پر شیل صاحب نے تنبیہی انداز میں بیوی کی طرف دیکھا، مگر وہ بدستور بڑبڑاتی رہیں۔
“بدگمانی کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بہو! مگر تم تو ہر حد پار کرنے پر تلی ہوئی ہو۔ وہ بے ضرر بچی، جو سارا وقت تمہارے ڈر سے ایک کمرے میں بند رہتی ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا، تمہیں اس معصوم بچی سے آخر اتنی دشمنی کس بات کی ہے؟”
سعید صاحب کی بات پر وہ ایسے بھڑک اٹھیں جیسے کسی نے ان کی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔
“بے ضرر؟ یہی بے ضرر لڑکی میری دونوں بیٹیوں کے رشتوں کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اسی کی وجہ سے میرا بھائی مجھ سے ناراض ہو گیا ہے، اور آپ کو یہی مسکین لگتی ہے؟”
ان کا بس چلتا تو وہ اسی وقت اوپر جا کر انابیہ کا گلا دبا دیتیں۔
“بہو! کوئی کسی کا نصیب نہیں چھین سکتا۔ اپنی اولاد کی قسمت کا الزام اس بچی پر مت لگاؤ۔”
“بات کیا ہے، ابا جی؟ آپ کو ہمیشہ اپنوں سے زیادہ غیروں کی فکر رہی ہے۔ پہلے اس لڑکی کی ماں آپ کو اپنے بیٹے سے زیادہ عزیز تھی، اور اب یہ لڑکی آپ کو اپنی پوتیوں سے زیادہ پیاری ہے۔”
بہو کا الزام سن کر سعید صاحب نے بیٹے کی طرف دیکھا۔ اس کے چہرے کے تاثرات بھی بیوی کی بات کی تائید کر رہے تھے۔
“تمہاری یہی سوچ ہمیشہ غلط رہی ہے، بہو، اور تم نے یہی زہر شیل کے دل میں بھی بھر دیا ہے۔ وہ بچی میری ذمہ داری ہے، میں اس کا سرپرست ہوں۔ میں اسے یوں بے سہارا نہیں چھوڑ سکتا۔ جس دن اس کے اپنے لوگ مل جائیں گے، وہ خود چلی جائے گی۔”
یہ کہہ کر انہوں نے گہرا سانس لیا۔
“اور بے فکر رہو، چاہے وہ مجھے کتنی ہی عزیز کیوں نہ ہو، میری ساری جمع پونجی کے وارث تم لوگ ہی ہو۔ وہ صرف ایک ذمہ داری ہے، جس سے میں منہ نہیں موڑ سکتا۔ دو وقت کی روٹی تو لوگ اپنے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو بھی خوشی سے دے دیتے ہیں، مگر تم لوگوں کو وہ اس سے بھی گئی گزری لگتی ہے۔”
ان کی بات سن کر دونوں میاں بیوی نے بے چینی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔
“ابا جی، آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔ فوزیہ کا وہ مطلب نہیں تھا۔ آپ دو وقت کی روٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ تو سارا گھر آپ کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ آپ اپنے بھائی کے گھر کی مالی مدد کریں، لیکن آپ ہی نہیں مانتے۔”
اس بار شیل صاحب نے نرم لہجے میں اپنے والد سے کہا۔
سعید صاحب نے بے اختیار گہرا سانس لیا اور کھڑے ہو گئے۔
“وہ فیصلہ میرے اختیار میں نہیں ہے۔”
یہ جملہ، جو وہ پہلے بھی کئی بار دہرا چکے تھے، ایک بار پھر کہہ کر وہ کمرے سے باہر نکل گئے۔
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Complete Summary
Dastoor-e-Wafa by Maryam Aziz is an emotional Urdu family novel that explores the complexities of relationships, sacrifice, loyalty, and misunderstandings. The story follows Anabiya, an innocent girl who becomes the target of false accusations and family prejudice. Amid jealousy, emotional conflicts, and hidden truths, the novel beautifully portrays the true meaning of compassion, justice, and unconditional love.
FAQ
What is Dastoor-e-Wafa by Maryam Aziz about?
It is a family drama that highlights misunderstandings, jealousy, sacrifice, and the emotional struggles of an innocent girl named Anabiya.
Who is the main character?
The story mainly revolves around Anabiya and the family members whose decisions shape her life.
Is this novel romantic?
Romance is present, but the novel primarily focuses on family relationships, emotional conflicts, and loyalty.
What genre does this novel belong to?
Family Drama, Emotional Fiction, Women’s Fiction, Social Issues, Relationship Drama, and Contemporary Fiction.
Why should readers read Dastoor-e-Wafa?
Readers who enjoy emotional family stories with realistic characters, moral lessons, and heartfelt moments will enjoy this novel.
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕