Waris By SI Writes – Revenge & Toxic Marriage Urdu Novel21028

Revenge | Toxic Marriage | Haveli Based | Husband Wife | Second Marriage | Strong Heroine | Family Drama | Emotional | Marital Conflict | Infertility Issues | Women Issues | Domestic Abuse | Social Issues | Relationship Drama | Contemporary Urdu Novel

Waris By SI Writes Revenge Toxic Marriage Haveli Based Urdu Novel

Waris By SI Writes Nazleen aur Mubashir Baloch ki toxic marriage, waris ki khwahish aur revenge par mabni emotional Urdu novel hai.

کہاں تھی تم۔۔۔۔۔۔میں ساوری کے پاس تھی۔ وہ جیسے ہی کمرے میں آئی مبشر نے اسے دبوچ لیا۔ کیوں اُسکی موت ہوگئی ہے جو تم اُسکے پاس اسوقت تھی۔اللہ نہ کرے۔اُسے بخار ہے۔تبھی وہ کھانے پر بھی نہیں آئی۔ تمہیں لگتا ہے حویلی میں کسی کو اس منہوس کے بخار سے فرق پڑتا ہے۔ مبشر نے اسے بیڈ پر دھکا دیا۔ نہیں میں بس انسانیت۔۔۔۔۔ بہانے ڈھونڈ رہی ہو۔مجھ سے دور جانے کے۔ کیا چاہتی ہو میرا وارث جلد از جلد اس دُنیا میں نہ آئے۔ نہیں ایسی بات نہیں ہے۔پھر کیسی بات ہے۔ سوتن چاہتی ہو؟خدا کے لئے ایسی باتیں نہ کریں میں آپکے لئے ہردم حاضر ہوں۔آپ جو چاہیں کرلیں مگر سوتن۔۔۔ میں برداشت نہیں کر پاؤں گی۔نازلین کے آنسو جاری ہوگئے۔ مگرمچھ کے آنسو بہانا کوئی تم عورتوں سے سیکھے۔وہ اُسکے وجود کو دبوچتا ہوا غرایا،،،نازلین تڑپ اٹھی۔ میں سمجھ گیا تمہیں سوتن سے نفرت ہے مگر تم سے خود بھی کُچھ نہیں ہو پا رہا۔ بہت ہوگئی تمہارے ساتھ وفاداری۔کل تمہارے سر پر سوتن آجاۓ گی۔ مبشر کا عمل اتنا تکلیف دہ نہیں تھا۔ جتنی تکلیف اُسکے لفظوں نے دی۔ خُدا کے لئے مجھ پر یہ سِتم مت کیجئے گا۔ آپ جو بولیں گے میں کردوں گی مگر۔۔۔۔ چپ۔۔۔ بدذات عورت۔وارث لاکر دے نہیں سکی۔ بانجھ عورت ہو تُم۔ جس پر کوئی پھول نہیں لگ سکتا۔اور جن پودوں پر پھول نہیں لگتے انہیں حویلی کے باہر پھینک دیا جاتا ہے۔ تمہیں میرے پاؤں دھو کر پینے چاہیئے کہ میں تمہیں حویلی سے باہر نہیں پھینک رہا۔ اپنی ضرورت پوری کرکے اسنے نازلین کو بیڈ سے نیچے پھینک دیا۔ دفع ہوجاؤ۔۔۔ آئندہ تمہاری جگہ نیچے ہے۔ جب مجھے طلب ہوئی تو اپنی ضرورت کے لئے تمہیں بلا لوں گا۔ مگر اب میں تمہیں اپنے پہلو میں سلانے کے قابل نہیں سمجھتا۔ جب تک میری نئی بیوی نہیں آجاتی۔ یونہی زمین پر میرے جوتوں کے پاس سویا کرو۔ وہ زہر اگل کر سو چکا تھا۔ مگر نازلین کے کان سائیں سائیں کررہے تھے۔ اتنی تذلیل ،، اسقدر ذلت،، آخر کیوں،، اُسکا قصور کیا تھا۔ دل چاہا زمین پھٹے اور وہ اسمیں سما جائے۔ کچھ دیر پہلے ملنے والی تکلیف پر وہ رو رہی تھی مگر اب اپنی ذات کی رسوائی پر آنکھوں نے بہنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ تو نازلین بلوچ۔۔۔ یہ تھی تمہاری اوقات۔۔۔۔پاؤں کی جوتی سے بدتر۔۔۔وہ حد درجہ ذلت پر مسکرائی۔ گہری سانس بھر کے اپنی دونوں ٹانگوں کو سمیٹ کر سینے سے لگایا اور پنڈلیوں کے اردگرد دونوں بازو لپیٹ کر اپنی ٹھوڑی گھٹنوں پر رکھی۔ میں یہ تو نہیں جانتی قدرت نے میرے حصے میں اور کتنی رسوائی لکھی ہے۔ مگر آج میں وعدہ کرتی ہوں مبشر بلوچ۔ میری ذات ،، میری عزتِ نفس،، میرے وقار کی دھجیاں اُڑا کر جو تم نے میری محبت کا مذاق بنایا ہے۔ اُسکا بدلہ لیا جائے گا۔ قسمت نے اگر مُجھے ایک بھی موقع دیا تو یہ موقع میں ہاتھ سے جانے نہیں دوں گی۔ آج میرے وجود کی تذلیل کرکے تم نے میرے اندر کی صنف نازک کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تمہارے لفظوں نے میرے اندر اتنی توڑ پھوڑ کر دی ہے کہ اب شاید میرے دل میں تمہارے لیے کوئی جذبات نہیں بچے۔ آج کے بعد تم میرے وجود پر تو راج کر سکتے ہو لیکن میرے دل پر کبھی نہیں۔ اب بس تم یہ دعا کرنا کہ قسمت مجھے تمہیں برباد کرنے کا کوئی موقع نہ دے۔ کیونکہ جب ایک اور عورت بدلہ لینے پر آتی ہے تو پوری دنیا میں اتنی طاقت نہیں جو اسے روک سکے۔ کہتے ہیں ایک مرد تب تک خوش رہ سکتا ہے جب تک وہ ایک عورت سے دشمنی نہ پال لے اور آج مبشر بلوچ نے مجھ سے دشمنی باندھ لی ہے۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Open PDF in Google Drive

For more novels, please join our Fiction Studio Alliance WhatsApp channel.

Join WhatsApp Channel

Waris By SI Writes, SI Writes Novels, Mubashir Baloch Nazleen Novel, Revenge Based Urdu Novel, Toxic Marriage Urdu Novel, Haveli Based Urdu Novel, Second Marriage Urdu Novel, Strong Heroine Urdu Novel, Husband Wife Urdu Novel, Family Drama Urdu Novel, Emotional Urdu Novel, Marital Conflict Urdu Novel, Infertility Based Urdu Novel, Women Issues Urdu Novel, Domestic Abuse Urdu Novel, Social Issues Urdu Novel, Relationship Drama Urdu Novel, Pakistani Urdu Novel, Complete Urdu Novel, Read Urdu Novels Online

 

Description — Urdu

وارث از ایس آئی رائٹس ایک شدید جذباتی، حویلی بیسڈ اور ریونج اردو ناول ہے جس کی کہانی نازلین بلوچ کی ازدواجی زندگی، اس کی عزتِ نفس اور وارث کی خواہش میں زہر آلود ہوتے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔

نازلین ایک ایسے ازدواجی رشتے میں بندھی ہے جہاں اس کی محبت، وفاداری اور جذبات سے زیادہ اہمیت ایک وارث کی ہے۔ مبشر بلوچ کے نزدیک بیوی کی سب سے بڑی ذمہ داری اسے وارث دینا ہے، اور جب یہ خواہش پوری نہیں ہوتی تو اس کا رویہ نازلین کے لیے مزید سخت اور توہین آمیز ہوتا چلا جاتا ہے۔

نازلین کے لیے سب سے بڑا دھچکا اس وقت آتا ہے جب مبشر دوسری شادی کی دھمکی دیتا ہے۔ سوتن کا تصور ہی اسے اندر تک توڑ دیتا ہے اور وہ مبشر سے التجا کرتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ جو چاہے کرے، مگر اس کے سر پر دوسری عورت نہ لائے۔

لیکن جواب میں اسے محبت یا تسلی نہیں بلکہ ایسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں جو اس کی عزتِ نفس کو روند دیتے ہیں۔ مبشر اسے اولاد نہ ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بانجھ کہتا ہے اور یہاں تک جتا دیتا ہے کہ وہ اسے حویلی سے باہر نہ نکال کر اس پر احسان کر رہا ہے۔

جس شخص سے نازلین نے محبت کی، اسی کے ہاتھوں ہونے والی تذلیل اس کے اندر کچھ توڑ دیتی ہے۔

زمین پر بیٹھی نازلین اسی رات خود سے ایک عہد کرتی ہے۔ مبشر اس کے وجود پر اختیار تو رکھ سکتا ہے، مگر اب اس کے دل پر کبھی حکومت نہیں کر سکے گا۔ اگر قسمت نے اسے ایک موقع بھی دیا تو وہ اپنی محبت اور عزتِ نفس کی اس توہین کا حساب ضرور لے گی۔

ایک مظلوم بیوی کے اندر جنم لینے والا یہ عزم اسے کہاں لے جائے گا؟ کیا مبشر بلوچ کو کبھی اندازہ ہوگا کہ جس عورت کو اس نے کمزور سمجھ کر توڑا ہے، اسی کے اندر اس نے اپنے خلاف ایک دشمن پیدا کر دیا ہے؟

Summary — Urdu

وارث نازلین بلوچ کی کہانی ہے، جس کی ازدواجی زندگی پر اولاد اور خصوصاً وارث کی خواہش ایک بھاری بوجھ بن چکی ہے۔ مبشر بلوچ اولاد نہ ہونے کا ذمہ دار نازلین کو سمجھتا ہے اور اسی بنیاد پر اسے مسلسل ذہنی اور جذباتی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

معاملہ اس وقت سنگین ہو جاتا ہے جب مبشر دوسری شادی کی بات کرتا ہے۔ نازلین سوتن کے تصور سے ٹوٹ جاتی ہے اور اسے روکنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن مبشر اس کی بےبسی کو سمجھنے کے بجائے اسے مزید ذلیل کرتا ہے۔

اپنی ازدواجی حیثیت، محبت اور عزتِ نفس کو یوں روندے جاتے دیکھ کر نازلین کے اندر برسوں کے جذبات دم توڑنے لگتے ہیں۔ اسی رات وہ خود سے وعدہ کرتی ہے کہ اگر قسمت نے اسے موقع دیا تو وہ اپنی تذلیل کا حساب ضرور لے گی۔

جس عورت کو مبشر نے بےبس سمجھا، کیا وہی عورت اس کی زندگی کا سب سے بڑا امتحان بنے گی؟ اور ایک وارث کی خواہش میں تباہ کیا جانے والا یہ رشتہ آخر کس قیمت کا مطالبہ کرے گا؟

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *