Maat e Zest By Noor E Arooj
Genre : Murder Mystery | Rude Hero | Haweli Base | Chilhood Nikah base | Multiple Couple
Download Link
دیکھو گن نیچے کرو۔۔۔۔ گولی چل سکتی ہے۔۔۔۔ ہم بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔۔۔۔ :
وہ بچہ اپنے چاچو کی آواز سن کر خوفزدہ ہو گیا تھا۔۔۔ اس کہ چاچو خطرے میں تھے۔۔
اس سے پہلے کہ وہ کسی کو بتاتا گولی چلنے کی آواز آئی تھی۔۔۔
جس کہ بعد دوسری طرف صرف تکلیف دہ کراہوں کی آواز آرہی تھی۔۔۔
موبائل اس کہ ہاتھ سے چھوٹ کر دور جا گرا۔۔۔ وہ بھاگتے ہوئے باہر گیا
جہاں اس کی ماں اور چچی ٹی وی لاونج میں بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی تھی۔۔۔
امو۔۔۔۔ امو جان۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ چاچو۔۔۔۔۔ :
اس نے اپنے حواس قائم رکھنے کی کوشش کی مگر اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔۔۔۔
کیا ہوا ہے شاہ۔۔۔۔ تمہارا رنگ کیوں زرد پڑا ہوا ہے؟؟؟؟ انہوں نے بیٹے کا زرد چہرہ دیکھ کر پوچھا۔۔۔
امو چاچو۔۔۔۔ گولی۔۔۔۔ : وہ ان کہ پاس آتے بےربط جملے کہہ رہا تھا
اس کی بات پر اس کی ماں اور چچی کا ہاتھ بےساختہ اپنے دل پر گیا۔۔۔
اس کی چچی نے فون پکڑتے شوہر کا نمبر ملایا مگر دوسری طرف سے کوئی
جواب نہیں مل رہا تھا۔۔ وہ امید سے تھیں اور ان کہ آخری دن چل رہے تھے۔۔۔۔
دوسری طرف سے فون نہ اٹھانے پر ان کا دل زور سے دھڑکا اور بے ساختہ انہیں تکلیف کا احساس ہوا۔۔۔۔
دیدہ ۔۔۔۔۔ انہوں دیورانی کو چیختے دیکھا تو ملازمہ کو بلاتے
انہیں ان کہ کمرے میں بھیجا اور خود ڈاکٹر کو فون کر دیا۔۔۔۔
جی ہاں ناضرین۔۔۔۔ ابھی ابھی ہمیں خبر ملی ہے کہ اسلام آباد کہ قریب
ایک سردار نے کیا دوسرے سردار کا بے رحمانہ قتل۔۔۔۔ دونوں سرداروں
کا تعلق خیبرپختونخوا کے نواحی گاؤں سے ہے۔۔۔۔
ابھی قتل کا مقصد سامنے نہیں آیا مزید جاننے کہ لیے ہمارے ساتھ رہیے۔۔۔۔
سکرین پر موجود خون میں لت پت اپنے چاچو کی
تصویر دیکھ کر وہ بچہ اپنے ہوش و حواس گنواتے وہیں ڈھیر ہو گیا۔۔۔۔