Fatoor e Maan By Irsa Rao
Download Link
“آپ یہاں بیٹھ جائیں” رائنہ نے اسے بیڈ پر بٹھاتے ہوئے کہا
“کچھ چاہیے آپ کو؟” رائنہ نے پوچھا۔۔
اس نے فوراً چادر اتاری اور ہوا میں گہرا سانس خارج کیا۔۔
رائنہ اسے یک ٹک دیکھ رہی تھی۔۔
“میں نے کہیں دیکھا ہے اسے” وہ سوچنے لگی۔۔
“ایسے کیا دیکھ رہی ہیں آپ۔۔؟” وہ اس نے نظروں کی تپش محسوس کرتے ہوئے بولی۔۔
اس نے نفی میں سر ہلایا۔۔
“ایک گلاس پانی لا دیں پلیز” اس نے نارمل ہوتے ہوئے کہا۔۔
“جی” وہ کہتی باہر چلی گئی۔۔
اور وہ کمرے کا جائزہ لینے لگی۔۔
کمرا کوئی سجا ہوا نہیں تھا البتہ صاف ستھرا تھا۔۔
نا ہی بہت بڑا تھا۔۔اس کے کمرے کی طرح۔۔
“اتنا چھوٹا کمرہ” اس نے منہ بنایا۔۔
“یہ بابا جانی نے کس سے شادی کردی میری؟” وہ بڑبڑائی۔۔
پھر کچھ سوچ کر مسکرائی۔۔
“میرے بابا تو خوش ہیں نا میرے لیے کافی ہے” وہ خود کلامی کرنے لگی۔۔