Konplon Ke Phool Banenay Tak by Rahat Jabeen Novel20363
Konplon ke phool banenay tak by Rahat Jabeen
Boss employee based | Digest based | Social Romantic Novel
مس عفرا آپ اتنی سادہ کیوں رہتی ہیں۔۔ ! ؟؟ ” عفرا نے قدرے بے زاری سے اپنے بنے ٹھنے نئے باس کو دیکھا،،،،
” کیونکہ سر مجھے ماڈلنگ کے لیے آفس نہیں آنا ہوتا۔۔!” اس نے سادہ سے لہجے میں کہا تھا،،،،
” پھر بھی آفس کے کچھ مینرز ہوتے ہیں۔۔ لوگ کیا سوچتے ہوں گے ہماری سیکرٹری اور۔۔۔!” اس نے سادہ سے سراپے کو دیکھا
اور منہ بنا لیا،،،
” اول تو سر میں آپ کے والد کی سیکرٹری ہوں۔ دوسرا لوگ مجھے دیکھنے نہیں آتے۔ تیسرا واقعی آفس کے کچھ مینرز ہوتے ہیں۔۔ ! ” آخر میں کہتے اس کی نظر بے اختیار باس کے میز پر رکھے پیروں پر پڑی،،،،
یہ میز آپ کے باپ کی ہے۔۔!؟؟” “
“نہیں سر آپ کے باپ کی ہے۔۔!”
یہ پیر آپ کے ہیں۔۔!؟؟” انتہائی سنجیدہ لہجے میں پوچھا گیا،،،
“نہیں سر میرے پیر میرے ساتھ ہیں۔۔!”
“جب میز ہماری۔۔ پیر ہمارے تو آپ ہوتی کون ہیں۔۔ مجھے مینرز سکھانے والی۔۔!” وہ غصے سے دھاڑا تو وہ سچ مچ ڈر کر کھڑی ہوئی،،،
بیٹھ جائیں۔۔!” پھر ایک طویل سانس لے کر سیدھا ہوا،،،
“مس عفرا آپ کی آنکھیں خوبصورت ہیں۔۔۔!”
میں جانتی ہوں سر۔۔!”
” آپ کیسے جانتی ہیں۔۔ ! ” ماتھے یہ شکن نمودار ہوئی تھی،،،
“سر میری آنکھیں ہیں۔۔!”
“ٹھیک کہا آپ نے لیکن اگر آپ کاجل لگائیں تو قیامت آ جائے۔۔ اتنی خوبصورت، خوابناک آنکھیں میں نے پہلی بار دیکھی ہیں۔۔!”
” سر بڑی ہوں یا چھوٹی۔ ۔ بس نظر پورا آنا چاہیے۔۔۔!”عفرا نے صاف اسکی عینک پر چوٹ کی تھی۔۔ مگر وہ اس کے سحر میں ڈوبا طنز کو پا ہی نہیں سکا،،،،
” میں سچ کہہ رہا ہوں مس عفرا جب سے میں نے آپ کو دیکھا ہے میری نیندیں اڑ گئیں ہیں۔۔!”
“سر آپ نے مجھے آج یہاں دیکھا ہے۔۔ میں نے آپ کی نیندیں کہاں سے اڑا ”دیں۔۔!؟؟
“ٹھیک کہا آپ نے۔۔۔!” وہ حد درجے ڈھٹائی سے بولا تھا،،،
اب میں جاؤں۔۔!؟؟”
” جی جائیں۔۔ آپ انتہائی بد تمیز سیکرٹری ہیں۔۔!” وہ قدرے خفا لہجے میں بولا تھا،،، وہ جان چھڑا کر بھاگی تھی،،،،

Download Link
Direct Download
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕