Ek ujala khawabon jesa by Umme Maryam Novel20477
Ek ujala khawabon jesa by Umme Maryam
After Marriage | Rude Hero | Family Drama | Romantic Novel
Novel code: Novel20477
چھوڑیں پلیز “ وہ گویا تڑپ کر بلبلاتے ے ہوئے بولی۔
ان چھوڑ بھی دوں گا بہت شوق ہے نا تمہیں نجات حاصل کرنے کا۔ وہ غراہٹ زدہ لہجے میں کہہ کر جھٹکے سے اسے برابر هیچ لایا۔ ثنا اس حملے کے لئے قطعی تیار نہ تھی سنبھلے بنا اس کے بازوں کے حصار میں گرتی چلی گئی۔
آپا کو کیا بتایا تم نے “ حقارت زدہ انداز میں اسے جھٹکتے ہوئے وہ بھینچے ہوئے لہجے میں بولا۔
ممم میں نے کچھ نہیں کہا۔ وہ سنبھل کر فاصلہ بڑھاتی ہوئی نفی میں سر ہلا کر اپنی صفائی میں بولی۔
تو کیا انہیں الہام ہو گیا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی چپقلش ہے۔“ وہ دبے لہجے میں پھنکارا تو ثنا نے ایک نظر اسے دیکھ کر بھر پور انداز میں ایک بار پھر نفی کی تھی۔
میں کہہ رہی ہوں تاکہ میں نے ان سے کچھ نہیں کہا شاید انہیں شک ہو۔ اس کی بات
مکمل نہ ہو سکی ظہیر کا ہاتھ پوری قوت سے گھوم کر اسے کے چہرے پر آپڑا تھا۔
جھوٹ بولتی ہو تم ضرور بکواس تم نہ ہی انہیں سب کچھ بتایا ہے۔ بلا کی خوفنا کی چہرے پر لئے وہ سراپا غیض و غضب بنا پھٹکارا تھا جب کہ وہ گال پہ ہاتھ رکھے پتھرائی ہوئی نظروں سمیت اسے دیکھتی رہ گئی اسے ابھی تک یقین نہیں آیا تھا کہ وہ اس پہ ہاتھ اٹھا چکا ہے جب کہ ایسی نوبت تب بھی نہ آئی تھی جب اس کے خیال میں پر ٹوٹا تھا وہ: غلطی تھی پھر اب ایسا کیا قہر ٹوٹا تھاوہ ہنوز شاکڈ وہ کھڑی تھی۔ ظہیر نے دانت پیستے ہوئے نظر پھیر لی۔
رفع ہو جاؤ یہاں سے مجھے تمہاری صورت تک سے نفرت ہے سمجھیں تم ۔“ وہ رخ پھیرے غرایا اس سر د پھنکارتی آواز پہ ثنا سناٹوں کی زد سے باہر آئی تھی اور ہاتھ کی پشت سے رگڑ کر آنکھوں سے آنسوؤں کی دھند ہٹاتی تیزی سے باہر آگئی اس کے اندر ایک وحشت انگیز سناٹا تھا

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕