Tu Ishq Mera by Marwa Javed Novel20956

Romantic Novel | Family Drama | Emotional Romance | Lost & Found Siblings | Childhood Separation | Second Chances | Love Story | Reunion

Short Description

Tu Ishq Mera is an emotional romantic family drama about love, separation, hidden identities, and the unexpected reunion of two brothers. Alongside a heartwarming love story, the novel explores the pain of losing loved ones and the hope of finding them again.

کیا ہوا۔۔۔ ؟ ایسے کیا دیکھ رہے ہو۔۔۔ ! ایشال خود کو گھورتے  ارزان سے پوچھنے لگی ۔

آپ بھی تو جب مجھ سے ملنے آتی ہیں تو میرے لیے گفٹ لاتی ہیں تو آج میں آپ کے لیے لے آیا ، ارزان بولا ۔

اچھا بابا ٹھیک ہے کچھ نہیں کہتی ، بائے دا وے تھینکس اِس گفٹ کے لیے ، ایشال مسکر کر بولی اور گفٹ بیگ میں سے بریسلیٹ ، لاکٹ اور گجرے نکالنے لگی ۔

لائیں میں پہناتا ہوں ، ارزان نے اُس کے ہاتھ سے وہ چیزیں لی اور خود پہنانے لگا جبکہ ایشال اُس کی طرف دیکھنے لگی ۔

اگر وہ ایسا نہ ہوتا تو آج وہ بھی اُس کے ساتھ ہوتی ، اُس کے ساتھ ایک پُرسکون زندگی گزار رہی ہوتی ، لیکن کہتے ہیں نہ خوبیاں اور خامیاں تو ہر انسان میں ہوتی ہیں لیکن اُس کی یہ خامی تو ارضی تھی جو جلدی سے ٹھیک ہو جانی تھی ۔

ایشال اُس کے خود کے ہاتھ پر بوسہ دینے پر ہوش میں لوٹی ۔

یہ کہاں سے سیکھا تم نے ایشال نے پوچھا تو وہ مسکرا دیا ۔

بابا سے۔۔۔ ،وہ کندھے اُچکا کر بولا ۔

لیکن آپ کی ماما آپ کے  پاپا کے لیے محرم تھی لیکن میں تو ابھی نامحرم ہوں نہ ، ایشال نے پوچھا تو بولا ۔

تو آپ مجھ سے شادی کر لیں نے ، ارزان نے کہا تو ایشال چونک کر اُس کی طرف دیکھنے لگی ۔

چلو آؤ میں تمہیں اپنے لالا سے ملواتی ہوں ، ایشال نے بات بدلی اور اُسے لیے سٹیج پر آئی ۔

ارز یہ میرے لالا ہیں اور لالا یہ ارز ہے ، ایشال نے دونوں کا تعارف کروایا ۔

ہائے۔۔۔ ! کیسے ہو ارز۔۔۔۔ ؟ زالان نے اُسے خود سے لگایا ۔

میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں ، ارزان بولا ۔

میں ٹھیک ، زالان بولا ۔

کچھ دیر اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بعد ایشال اُس کے ایک صوفے پر بیٹھا کر خود بھی اُس کے قریب ہی بیٹھ گئی ۔

ابھی وہ دونوں اپنی باتیں کرنے میں مصروف تھے جب یکدم ایشال کی نظر سٹیج پر پڑی جہاں ارب زالان سے مل رہا تھا ، وہ تو یہ دیکھ نارمل ہی رہی تھی لیکن  آنکھیں تو اُس کی تب پھٹی جب اُس کی اکرم پر پڑی ۔

ایشان بےساختہ اپنی جگہ سے اُٹھ کھڑی ہوئی ۔

کیا ہوا اینجل۔۔۔۔ ؟ ارزان اُس کو اُٹھتے دیکھ کر پوچھنے لگا ۔

ارز تم اِدھر ہی بیٹھ اور یہاں سے ہلنا مت میں ابھی آتی ہوں ، ایشال اُسے کہتی جلدی سے صارم لوگوں کے پاس آئی ۔

صارم یہ اکرم یہاں کیا کر رہا ہے ، ایشال نے اُس سے پوچھا ۔

ایشی یہ ارب بھائی کے ڈیڈ ہیں ، میں خود بھی اُسے یہاں دیکھ کر شاکڈ ہوں ، مجھے یہی فکر ہے کہیں وہ ارز کو نہ دیکھ لیں ، صارم بولا تو ایشال نے پریشانی سے اپنی پیشانی مسلی ۔

وہ ارزان کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی تھی وہ یہاں آنے کے لیے کتنا ایکسیٹڈ تھا  ، اب اگر وہ اُسے واپس بھیجتی تو وہ اُداس ہو جاتا ۔

ایشال نے ارزان کی طرف دیکھا جو اِدھر اُدھر دیکھ رہا تھا ۔

ایشی تم پریشان مت ہو ہم کچھ کرتے ہیں ، رائم اُسے کہتے وہاں سے چلا گیا ۔

ارزان جو اِدھر اُدھر دیکھنے میں مصروف تھا جب اُس کی نظر ایک شخص پر پڑی ، اُسے یوں لگا جیسے وہ اُس کا اری ہو ۔

اری۔۔۔۔ ، ارزان کے لبوں نے ہلکی سی حرکت کی ، وہ اپنی جگہ سے اُٹھتے اُس طرف چل دیا ۔

اری۔۔۔۔ ، ارزان نے اُسکے پیچھے کھڑے ہوتے اُسے پکارا جبکہ ارب جو فون پر کسی سے بات کر رہا تھا اُس نے پیچھے مڑ کر دیکھا ۔

وہ دونوں ایک لمحے کے لیے سٹک کھڑے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے ۔

ارزی۔۔۔۔ ، ارب کے منہ سے بےساختہ نکلا ۔

ارزی۔۔۔۔ ، میرے بھائی تم اِدھر ، تم کدھر چلے گئے تھے ، میں نے تمہیں کتنا یاد کیا ، ارب اُس کے گلے لگ گیا جبکہ اُس کی آواز نم ہو چکی تھی ۔

اری۔۔۔ ، تم میرے اری ہو ، اینجل بلکل ٹھیک کہتی تھی وہ میرے اری کو ڈھونڈ لائیں گی ، دیکھو وہ تمہیں میرے پاس لے آئی ، ارزان اُس کے گلے لگ کر رونے لگا ۔

تم کدھر چلے گئے تھے، ڈیڈ کہتے تھے کہ تم بھی تایا تائی کے ساتھ سے مر گئے ہو لیکن مجھے لگتا تھا کہ تم زندہ ہو ، ارب اُس کی طرف دیکھ کر کہنے لگا جبکہ اُس کی بات پر ارزان کے چہرے کا رنگ اُڑا تھا ۔

کیا ہوا ارزی۔۔۔ ؟ ارب اُس کی حالت دیکھ کر پوچھنے لگا ۔

پ۔۔۔پانی۔۔۔ ، ارزان بولا تو ارب جلدی سے اُس کے لیے اپنی لینے بھاگا ۔

ایشال جو ارزان کو ڈھونڈتے وہاں آئی تھی جب اُس نے ارب اور اُس کی باتیں لی ۔

ارب کے وہاں سے جاتے ہی ایشال ارزان کو لیے وہاں سے چلی گئی ۔

ارب جب واپس آیا تو ارزان وہاں موجود نہ تھا ۔

ارزی۔۔۔۔  ، ارب بھاگ کر باہر آیا لیکن وہ کہیں بھی نہیں تھا ۔

وہ ایک دفعہ پھر سے اُس کو کھو گیا تھا ۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Summary

The story revolves around Eshal and Arzan, whose relationship carries warmth, affection, and the promise of love. Arzan’s innocent attachment to Eshal gradually reveals his desire to make her a permanent part of his life.

However, the story takes an emotional turn when Arzan unexpectedly comes face-to-face with Arb, someone from his lost past. Their emotional reunion reveals that Arzan was believed to have died years ago along with his uncle and aunt. The meeting brings back painful memories while giving the family a chance to reunite.

But before the truth can fully unfold, Eshal takes Arzan away out of fear that he may be discovered. Just when Arb thinks he has finally found his lost brother, he loses him once again, leaving the story filled with love, longing, family secrets, separation, and the hope of reunion.

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *