Soghat E Ishq By J.Nikhat Novel20685
Soghat E Ishq By J.Nikhat
Love Story | Rude Hero | Family story | Romantic Novel | Complete Novel | Happy Ending
“آپ دونوں شادی شدہ ہیں۔۔۔؟”
اوپر سے نیچے تک دونوں کا جائزہ لینے کے بعد پہلا ہی سوال پرواز کے مغز پر جاكر لگا تھا۔
“صرف شادی شدہ؟ اجی، خیر سے ہمارے تین افلاطون بچے بھی ہیں۔۔”
سوال سے زیادہ غیر متوقع مگر طمانیت بھرے جواب پر جہاں پرواز کا منہ کھلا تھا وہی وه خاتون بوکھلا کر صفائی دینے لگی تھی۔
“صاحب جی برا نہیں منائیں،میں تھوڑے کھلے منہ کی ہوں، دراصل شریفے نے کچھ بتایا نہیں تھا آپ لوگوں کے بارے میں بس کہا کہ اس کے دو مہمان آج ہماری چھت تلے رہیں گے،مجھے تھوڑی اندازہ تھا کہ مہمان شہری لڑکا اور لڑکی ہونگے، بھئی! ہم گاؤں کے گنوار سہی لیکن اصولوں کے بڑے پابند لوگ ہیں،ہر کسی کو اپنے گھر پناہ نہیں دیتے، کیا معلوم گھر سے بھاگ کر آئے ہوں، یوں بھی سنا ہے شہری لڑکے لڑکیاں اکثر گھر سے بھاگنے کے بعد چھوٹے گاؤں کا رخ کرتے ہیں۔
توبہ! توبہ! والدین کی عزت روندنے والے کو میں اپنے گھر کا پانی نہ دوں پناہ تو بہت دور کی بات ہے۔” دانتوں میں پلّو دبائے خاتوں نے ٹھیک ٹھاک تقریر کر ڈالی تھی۔
ساتھ ہی ناقدانہ نظروں سے اس نے دونوں کے حلیہ کا بھی پوسٹ مارٹم کیا تھا۔اصل مشکوک وه اس نقاب یعنی دونوں کے چہرے پر لگے ماسک سے ہوئی تھی۔
خاتون کے زریں خیالات سن کر پرواز نے بس ایک سپاٹ نظر ارسلان پر ڈالی تھی بولنے کا فائدہ کوئی نہیں تھا۔
“دیکھیں صاحب جی، اگر ایسا کچھ ہے تو ابھی بتادیں ہم چھوٹے لوگ مہمان سے نہیں بدنامی سے ڈرتے ہیں۔۔”
دونوں کی چپی پر عورت کا لہجہ تیز ہوا تھا۔
جس پر پرواز نے منہ کھولنا چاہا لیکن ارسلان کی زبان چل پڑی تھی۔
“ارے نہیں، آپ کا گھر ہے،آپ کے اصول ہیں، آپ کو حق ہے ہماری تفتیش کرنے کا، لیکن آپ جیسا سمجھ رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہے،دراصل ہم نے جیپ سے سفر کیا ہے اور ہمیں دھول مٹی سے الرجی ہے اس لیے ہم نے یہ کالا کپڑا باندھا ہوا ہے، بےشک آپ شریفے کو فون کرکے تصدیق کر لیں۔۔۔”
“مطلب آپ دونوں واقعی شادی شدہ ہیں کوئی جھول نہیں ہے نا۔۔۔۔؟”
خاتون شائد نکاح نامہ دیکھ کر ماننے والی تھی۔
“شادی شدہ ہیں، تبھی تو ہمارے تین بچے ہیں،ورنہ آسمان سے تو بچے گریں گے نہیں، بڑے دو جڑواں ہیں، چھوٹا ابھی بس پرسوں ہی سال کا ہوا ہے، یقین نہیں تو دیکھ لیں۔۔”

Download link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕