Ziddi Ishq Novelistan

Second Marriage | Age Difference | Romantic | Emotional | Force Marriage | Urdu Novel 

“میں تمہارے بھائی کی بیوہ ہوں۔ تم میرے دیور ہو۔” شرم نہیں آتی تمہیں اس قسم کی بکواس کرتے ہوئے؟” وہ نفرت سے پھنکاری۔
“اب تک جسے بھائی سمجھتی رہی ہوں اسے شوہر بنانے سے بہتر ہے کہ میں ڈوب کر مر جاؤ۔
“ٹھیک ہے تم ڈوبنے کی تیاری کرو، میں بہت اچھا تیراک ہوں۔ “ہونٹوں کے کونے یہاں سے وہاں تک پھیل گئے۔

” خدا کے لیے میر مذاق مت اڑاؤ ولید قاسم ! آج تم ہنس رہے ہو کل کو پورا جہان ہنسے گا۔ “ضبط کی کڑی منزلوں سے گزرتے ہوئے وہ گڑ گڑائی تھی، آنکھوں میں جیسے کر چیاں بکھر گئی تھیں ۔
“تمہیں صرف جہاں کی پروا ہے ؟ میری نہیں ؟ ” وہ پوچھ رہا تھا۔ ” لیکن مجھے کسی جہاں کی پروا نہیں ہے چاہے ہنسے چاہے روئے۔ مجھے صرف تمہاری پر وا ہے ، تم ہی سے شادی کرنی ہے اور میں کروں گا تبھی۔ ” اس کا دوٹوک اند از زینب کو اندر تک سلگا گیا۔۔

“کتنی تعریف کریں گے ناسب لوگ تمہاری کہ دیکھو کتنا نیک دل نوجوان ہے، کہیں گے نا لوگ تمہیں کہ تم نے بیوہ بھاوج پر ترس کھا کر اس سے شادی کر لی۔” تمام تر زور ‘بھاوج’ اور ‘ترس’ پر تھا۔ ولید کی فراخ پیشانی پر اس الزام سے کئی سلوٹیں پڑ گئی تھیں۔
آخر تم اتنا بھڑک کیوں رہی ہو؟ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ میں تمہیں پسند کرتا ہوں، تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں، پھر آخر تم کیوں اعتراض کر رہی ہو؟”

وہ رکا مگر زینب کو خاموش پا کر کچھ سوچ کر بولا:
“ہماری شادی کے متعلق میں کل ماں جی سے بات کرنے والا ہوں۔” وحید لالا کی وفات کو دو سال گزر گئے ہیں۔ اب یہ دیور بھابھی والا ڈرامہ تم ختم کر دو۔ محبت کرتا ہوں تم سے اور تم سے شادی کر کے رہوں گا اپنی دلہن بنا کر اسی کمرے میں لاؤ گا جہاں تم ابھی کھڑی ہو۔۔۔۔”

” تم ماں جی سے ایسی کوئی بات نہیں کرو گے۔ “زینب نے انگلی اٹھا کر اسے تنبیہ کی تھی۔ ولید اس کی طرف مڑا، کچھ پل اس کے چہرے کو نگاہوں کی زد میں قید رکھنے کے بعد براہ راست اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دیں۔

میں وہی کروں گا جو میر ادل کہتا ہے اور تم مجھے روک نہیں سکتیں۔ ”

 


Download Link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *