Ehsaas E Dillbaram By Wahiba Ashqam Novel21020

Romantic Urdu Novel | Forced Nikah | Professor Hero | Student Teacher | University Based | Rude Hero | After Marriage | Family Drama | Enemies To Lovers | Suspense | Emotional | Possessive Hero

 

Ehsaas E Dillbaram Novel Summary

“بتائیں سب کو پروفیسر حنان کہ پولیس والوں نے غلط فہمی میں ہمارا زبردستی نکاح کروایا ہے۔ ” وہ روتے ہوئے بولی۔

وہ یونی سے لیٹ ہوگئی تھی تیز بارش کہ وجہ سے مجبوراً پروفیسر حنان سے لفٹ لی تھی

کہ راستے میں انہیں ڈیٹ سمجھتے پولیس والوں نے ان کا زبردستی نکاح کر دیا ۔پر پتھر ہوگئی جب حنان نے نفی میں سر ہلایا۔

” جھوٹ کیوں بول رہی ہو۔۔۔اگر گھر والوں کا اتنا ڈر تھا تو نہ کرتی مجھ سے بھاگ کے شادی۔

” اپنے پروفیسر کے کہنے پر وہ بے یقینی سے انہیں دیکھنے لگی پر نہیں جانتی تھی نکاح کا سارا کھیل حنان نے بچھایا تھا۔

”بب۔۔بکواس کر رہے ہیں یہ۔۔۔کس چیز کی دشمنی اتار رہے ہیں آپ؟ ”

وہ چلائی پر اس کے گھر والوں نے اسے دھکے دیتے گھر سے نکال دیا جب پروفیسر حنان نے نفرت سے اس کا بازو دبوچتے اسے گاڑی میں بٹھایا۔

“ابھی تو امتحان شروع ہوا ہے لٹل گرل۔۔۔ “

“رول نمبر 33 آپ یہاں کیوں کھڑی ہیں گھر نہیں جانا کیا آج آپ کو ” حورب بیچاری پریشان سی یونیورسٹی کے باہر کچھ فاصلے پر ایک شیڈ کے نیچے کھڑی انتہائی تیز برستی بارش کو دیکھ رہی تھی۔ جب پیچھے سے آتی گھمبیر بھاری آواز پر وہ چونک کر مڑی اور اپنے سامنے پروفیسر حنان کو دیکھ کر اس کے چہرے کی رنگت آڑی تھی۔ وہ ان کی یونیورسٹی کا سب سے زیادہ سخت اور کھڑوس پروفیسر تھا۔ وہ بیچاری تو ان کو دیکھ کر ہی ڈر جاتی تھی۔ پھر جب جب وہ اسے دیکھتے تو ان کی آنکھوں میں ایک عجیب سی پراسراریت ہوتی۔ وہ انہیں نہیں جانتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی انہیں دیکھ کر اس کے اندر ایک عجیب سا احساس پیدا ہوتا ۔وہ اسے ایسے دیکھتے تھے جیسے آنکھوں سے ہی راکھ کر دیں گے۔

ویسے تو وہ سب کے ساتھ ہی انتہائی سخت تھے لیکن کبھی کبھی حورب کو لگتا تھا کہ وہ اس پر بلا وجہ کی سختی کرتے ہیں۔ آج بھی وہ انہی کی وجہ سے لیٹ ہوئی تھی ان کے لیکچر کے دوران غائب دماغی کا مظاہرہ کرنے پر انہوں نے لیکچرز ختم ہونے کے بعد اس کی ایک ایکسٹرا کلاس لی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ بیچاری لیٹ ہو گئی تھی اور اب جیسے ہی وہ بھاگتے ہوئے باہر آئی تھی تو اس کا ڈرائیور جا چکا تھا۔ اور باہر اس قدر تیز برستی بارش دیکھ کر وہ بیچاری پریشان سی یونیورسٹی کے دروازے سے کچھ ہی فاصلے پر موجود بس سٹینڈ کے شیڈ کے نیچے کھڑی ہوگئی۔ فون نکالا تو خراب موسم کی وجہ سے سنگل ہی نہیں تھے۔ اسے کافی دیر ہو گئی تھی۔ یونیورسٹی کی بس بھی نکل چکی تھی۔ وہاں کھڑے کھڑے اسے آدھا گھنٹہ گزر گیا تھا جب اچانک پروفیسر کی آواز پر وہ خوفزدہ نظروں سے انہیں دیکھنے لگی۔

“وہ پروفیسر میں کیب کرانے کا سوچ رہی تھی لیکن سنگلز نہیں آ رہے ” نظریں جھکائے ہوئے وہ دھیمے انداز میں بولی تھی۔ ” آپ کو لگتا ہے مس حورب کہ اس موسم میں آپ کو کوئی کیب ملنے والی ہے ایسی حرکتیں نہ کیا کریں جس کے بعد آپ مصیبت میں پڑیں ” ان کے سخت انداز میں کہتے ہی حورب نے آنکھیں میچ کر خود پر قابو پایا۔ پتہ نہیں اس بندے کی اس سے کیا پرسنل دشمنی تھی۔ کبھی کبھی اسے ایسا لگتا تھا جیسے وہ کوئی پرانے بدلے لے رہا ہو حالانکہ وہ تو اس شخص کو جانتی تک نہیں تھی۔ وہ روہانسی انداز میں اپنے پاؤں کو گھور رہی تھی۔

” فلحال چلیں میں آپ کو آپ کے گھر چھوڑ دوں گا کیونکہ جیسا موسم نظر آرہا ہے بارش اگلے کچھ گھنٹوں تک جاری رہے گی اور تب تک آپ کو کوئی سواری نہیں ملے گی آپ کو یہیں کھڑے کھڑے شام ہو جائے گی “پروفیسر کی بات پر وہ احتجاجی نظروں سے انہیں دیکھنے لگی۔ وہ کسی صورت پروفیسر حنان کے ساتھ نہیں جانا چاہتی تھی لیکن ان کی بات بھی اپنی جگہ پر صحیح تھی۔ بارش پتہ نہیں کب رکتی اور پھر وہ یہاں بالکل اکیلی تھی اس لیے نا چاہتے ہوئے بھی اسے حامی بھرنی پڑی۔ پروفیسر ایک نظر اس پر ڈالتا اب یونیورسٹی کی پارکنگ کی جانب بڑھ گیا کچھ ہی دیر بعد ان کی گاڑی حورب کے بالکل سامنے آ کر رکی حنان نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی فرنٹ پیسنجر سیٹ کا دروازہ کھولا تو وہ اندر بیٹھ گئی۔ پروفیسر حنان نے ایک گہری گمبھیر نظر اس لڑکی کے جھکے ہوئے سر پر ڈالی اور پھر گاڑی آگے بڑھا دی۔پروفیسر حنان کے پوچھنے پر ابھی حورب ان کی جانب دیکھتی انہیں اپنا ایڈریس بتا ہی رہی تھی۔۔۔۔

 

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

Skip to PDF content

Hoorab And Professor Hanan Story

احساسِ دلبرم از وہیبہ اشقم ایک دلچسپ رومانوی، یونیورسٹی بیسڈ اور فورسڈ نکاح اردو ناول ہے، جس کی کہانی حورب اور اس کے انتہائی سخت مزاج پروفیسر حنان کے گرد گھومتی ہے۔

حورب یونیورسٹی کی ایک معصوم سی طالبہ ہے جسے اپنے سخت اور کھڑوس پروفیسر حنان سے ویسے ہی خوف آتا ہے۔ اسے ہمیشہ محسوس ہوتا ہے کہ حنان باقی طلبہ کے مقابلے میں اس کے ساتھ کچھ زیادہ ہی سختی کرتا ہے۔ اس کی پراسرار نگاہیں اور حورب کے لیے غیر معمولی رویہ اسے الجھن میں مبتلا رکھتا ہے، مگر وہ اس کی اصل وجہ سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔

ایک روز پروفیسر حنان کی وجہ سے ایکسٹرا کلاس لیتے ہوئے حورب یونیورسٹی سے لیٹ ہو جاتی ہے۔ باہر موسلادھار بارش، ڈرائیور جا چکا، یونیورسٹی بس نکل چکی اور فون کے سگنلز بھی غائب—ایسے میں حورب کے پاس حنان کی لفٹ قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔

لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ بظاہر گھر تک پہنچانے کے لیے شروع ہونے والا یہ سفر اس کی پوری زندگی کا رخ بدلنے والا ہے۔ حالات ایسا پلٹا کھاتے ہیں کہ پولیس ایک غلط فہمی میں دونوں کا زبردستی نکاح کروا دیتی ہے۔

حورب سمجھتی ہے کہ گھر پہنچ کر وہ ساری حقیقت بتا دے گی اور حنان بھی اس کی بات کی تصدیق کر دے گا، مگر اصل جھٹکا اسے اس وقت لگتا ہے جب حنان سب کے سامنے حقیقت بتانے کے بجائے اسی پر اپنی مرضی سے بھاگ کر شادی کرنے کا الزام لگا دیتا ہے۔

جس شخص کو حورب اپنا سب سے سخت پروفیسر سمجھتی تھی، اس کا یہ روپ اس کے لیے ناقابلِ یقین تھا۔ مگر سب سے بڑی حقیقت ابھی بھی اس سے پوشیدہ تھی—یہ محض حالات کا اتفاق تھا یا حنان پہلے ہی سے کوئی ایسا کھیل کھیل رہا تھا جس کی حورب کو خبر تک نہیں تھی؟

Ehsaas E Dillbaram Novel Synopsis

حورب ایک یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہے جبکہ حنان اسی یونیورسٹی کا انتہائی سخت مزاج پروفیسر ہے۔ حنان کا حورب کے ساتھ غیر معمولی طور پر سخت رویہ اسے ہمیشہ پریشان کرتا ہے، کیونکہ وہ اسے جانتی تک نہیں اور نہ ہی یہ سمجھ پاتی ہے کہ آخر اس شخص کو اس سے مسئلہ کیا ہے۔

ایک بار تیز بارش کے باعث حورب یونیورسٹی میں پھنس جاتی ہے اور مجبوری میں پروفیسر حنان سے لفٹ قبول کر لیتی ہے۔ راستے میں حالات ایک غیر متوقع رخ اختیار کرتے ہیں اور پولیس کی غلط فہمی دونوں کو ایسے نکاح تک پہنچا دیتی ہے جس کا حورب نے تصور تک نہیں کیا تھا۔

اصل امتحان تب شروع ہوتا ہے جب حورب اپنے خاندان کے سامنے حقیقت بیان کرنا چاہتی ہے، مگر حنان اس کی مدد کرنے کے بجائے معاملے کو بالکل دوسرا رنگ دے دیتا ہے۔ حورب کے لیے اب سوال صرف اس اچانک ہوئے نکاح کا نہیں بلکہ اس شخص کی حقیقت جاننے کا بھی ہے جس کی آنکھوں میں پہلے دن سے اس کے لیے ایک پراسرار کیفیت موجود تھی۔

Ehsaas E Dillbaram By Wahiba Ashqam, Ehsaas E Dillbaram Novel By Wahiba Ashqam, Ehsaas E Dillbaram Novel21020, Wahiba Ashqam Novels, Ehsaas E Dillbaram Urdu Novel, Professor Hanan Novel, Hoorab And Hanan Novel, Professor Hero Urdu Novel, Professor Student Love Story, Student Teacher Urdu Novel, Forced Nikah Urdu Novel, Zabardasti Nikah Urdu Novel, University Based Urdu Novel, Rude Professor Hero Novel, Rude Hero Urdu Novel, Possessive Hero Urdu Novel, After Marriage Urdu Novel, Enemies To Lovers Urdu Novel, Romantic Urdu Novel, Family Drama Urdu Novel, Suspense Romantic Urdu Novel, Emotional Urdu Novel, Pakistani Romantic Novels, Complete Urdu Novel, Read Urdu Novels Online

#EhsaasEDillbaram #WahibaAshqam #Novel21020 #ProfessorHero #ForcedNikah #UniversityBased #RudeHero #PossessiveHero #AfterMarriage #EnemiesToLovers #RomanticUrduNovel #FamilyDrama #UrduNovel #PakistaniNovels #Novelistan

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Share this Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *