Khwab Adhory Novel By Naseem Amna Novel20901 Complete Urdu Novel | Emotional Love Story
Khwab Adhory By Naseem Amna Novel20901
phyEmotional Romance | Married Life | Age Gap Romance | Love Triangle | Family Drama | Psychological Romance | Social Romantic | Emotional Fiction | Urdu Novel

تنہائی، ادھورے خواب اور ایک ایسا عشق جو ہر رشتے کو آزمائش میں ڈال دے۔
صبوحی کو قدرت نے بے پناہ حسن و جمال سے نوازا تھا۔ اسے اپنے حسن کا بھر پور احساس بھی تھا۔ اس کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے تھا۔ بچپن میں ہی باپ کے سائے سے محروم ہو گئی تھی۔ شاید عدم تحفظ کے احساس کی وجہ سے وہ عام لڑکیوں کے برعکس بہت حقیقت پسند تھی۔ اس کے خوابوں کا شہزادہ کوئی حسین و جمیل نوجوان نہیں بلکہ ایک ایسا شخص تھا جو اسے تحفظ اور مالی آسودگی فراہم کر سکے۔ پروفیسر جمال سائنسی ریسرچ سے وابستہ تھے اور اپنے پروفیشن میں بہت کامیاب تھے۔ صبوحی نے عمر کے کافی فرق کے باوجود ان سے شادی کی پروفیسر جمال صبوحی سے محبت تو کرتے تھے لیکن ان کی اولین ترجیح ان کا کام تھا۔ وہ صبوحی کو وقت بھی نہیں دے پاتے تھے۔ بننا سنورنا صبوحی کا شوق تھا۔ مالی آسودگی اور فراغت کی وجہ سے وہ اپنے آپ پر خصوصی توجہ دیتی تھی عمر ہونے کے باوجود وہ بہت کم عمر اور حسین نظر آتی تھی۔ پروفیسر جمال نے پنڈی سے اپنا تبادلہ ایک پہاڑی مقام پر کر لیا۔ وہاں قدرتی حسن تو وافر تھا لیکن زندگی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ کوئی اچھا اسکول بھی نہ تھا۔ چنانچہ بچوں کو وہیں پنڈی میں ہاسٹل میں چھوڑنا پڑا ۔ صبوحی بچوں سے دور نہیں رہنا چاہتی تھی۔ لیکن پروفیسر جمال کے سامنے اس کی ایک نہ چلی۔ بچوں کے جانے سے صبوحی احساس تنہائی کا شکار ہو گئی کیونکہ پروفیسر جمال کا زیادہ تر وقت یونیورسٹی میں گزرتا تھا اور وہ گھر پر ان کا انتظار کرتی رہتی تھی پروفیسر جمال ایک دن رات گئے آئے تو ان کے ساتھ ان کے ایک شاگرد کا بھائی تھا ساغر کا تقرر ان کے کالج میں ایز ا لیکچرار ہوا تھا رہائش کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پروفیسر جمال نے اسے اپنے گھر میں ٹھہرا لیا تھا۔ ساغر نہ صرف یہ کہ بہت خوبرو اور وجیہہ نوجوان تھا بلکہ ذہین بھی بہت تھا۔ اسے گفتگو کا فن آتا تھا جلد ہی کالونی کے گھروں میں اس کی دھوم مچ گئی تھی جن کے گھروں میں جوان لڑکیاں تھیں وہ خصوصا ساغر پر بہت مہربان تھے ان میں سے ایک برجیس بانو بھی تھی جو بیگی کہلاتی تھی۔ معمولی شکل وصورت کی بیگی۔ ایک حساس دل کی مالک تھی۔ اسے اتنی ہار ریجیکٹ کیا گیا تھا کہ اس میں تلخی بھر گئی تھی۔ وہ ساغر میں گہری دلچسپی لے رہی تھی۔ لیکن ساغر کے رویے نے صبوحی کو پریشان کر رکھا تھا۔ اس کی معنی خیز گفتگو اور انداز سے وہ جزبز ہو کر رہ جاتی تھی۔ ایک دن ساغر نے صبوحی کو صاف صاف بتا دیا کہ اس نے صبوحی کو دس سال پہلے اپنی خالہ کے گھر دیکھا تھا اور جب سے ہی اس کے حسن کا اسیر ہے۔ وہ اس کے خیالوں میں آج تک بسی رہتی ہے۔ وہ آج بھی اسے اتنی ہی شدت سے چاہتا ہے۔ صبوحی پروفیسر صاحب سے طلاق لے لے۔ وہ اس سے شادی کرلے گا۔” صبوحی یہ سن کر سخت ناراض ہوئی لیکن ساغر پر کوئی اثر نہ ہوا اس کی دیوانگی اس طرح قائم تھی۔ پروفیسر جمال کا رویہ بدستور تھا۔ صبوحی کو اس وقت جذباتی سہارے کی ضرورت تھی۔ پروفیسر صاحب حسب معمول دیر سے ائے تھے اور آکر فورا ہی نیند میں گم ہو گئے تھے۔ صبوحی نے انہیں جگا کر کہا کہ اسے نیند نہیں آرہی ہے۔ ایسا کیوں نہ کریں ہم دونوں باتیں کرتے ہیں۔ صبوحی کی اس بچکانہ تجویز پر پروفیسر صاحب حیران رہ گئے۔
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
Download link
2nd Link
Download Link
3rd Link
Download Link
4th Link
Download Link
Khwab Adhory Novel, Khwab Adhory By Naseem Amna, Naseem Amna Novels, Urdu Novel, Emotional Romance Novel, Married Life Story, Age Gap Marriage, Love Triangle Novel, Family Drama, Romantic Urdu Novel, Emotional Urdu Story, Social Novel, Pakistani Urdu Novel, Complete Urdu Novel, Best Urdu Novel, Read Urdu Novel Online, Emotional Love Story, Husband Wife Story, Psychological Romance, Urdu Fiction
#KhwabAdhory #NaseemAmna #UrduNovel #EmotionalRomance #LoveTriangle #MarriedLife #AgeGapRomance #FamilyDrama #PakistaniNovel #RomanticNovel #UrduFiction #CompleteNovel #ReadOnline #NovelLovers #EmotionalStory #BestUrduNovel #SocialNovel #NovelUpdates #LoveStory #UrduBooks
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕