Meri Takmeel Tum Se Hai By Nazeer Fatima Novel20914

Emotional Romance | Husband Wife Story | Family Drama | Misunderstanding | Hidden Family Secret | Social Romantic | Betrayal | Trust Issues | Emotional Love Story | Relationship Based Novel

میری تکمیل تم سے ہے ایک ایسی کہانی ہے جہاں ایک لمحے کی بدگمانی محبت، اعتماد اور رشتوں کو تباہی کے دہانے پر لے آتی ہے۔ ریحان اپنی آنکھوں سے وہ دیکھتا ہے جس کی حقیقت اس کی سوچ سے بالکل مختلف ہوتی ہے، اور غصے میں ایسا الزام لگا دیتا ہے جو ماہم کی عزت اور وجود دونوں کو توڑ دیتا ہے۔ مگر جب حقیقت سامنے آتی ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ اس نے اپنی زندگی کی سب سے قیمتی چیز پر خود ہی شک کر کے سب کچھ کھو دیا۔ یہ ناول محبت، صبر، اعتماد اور رشتوں کی اصل اہمیت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔

Meri Takmeel Tum Se Hai By Nazeer Fatima Urdu Novel Cover | Emotional Romantic Novel

Meri Takmeel Tum Se Hai by Nazeer Fatima is an emotional Urdu novel based on misunderstandings, husband-wife relationship, betrayal, trust, family drama, and hidden secrets

بہت ظالم ہو تم، پہلے میری پوری بات تو سن لو، پھر اپنے سڑیل شوہر کی خدمتیں کر لینا۔ دیکھو، تمہاری ایک ہاں میری آئندہ زندگی سنوار سکتی ہے۔ پلیز ہیلپ می!” ریحان کو لگا سالوں پہلے کی طرح وہ ایک بار پھر بے وقوف بنا دیا گیا ہے، ایک دفعہ پھر اس کی عزت چوراہے پر تار تار کر دی گئی ہے۔ اس سے آگے اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں جواب دے گئیں۔ اس نے اپنا بیگ لاؤنج کے صوفے پر اچھالا اور تن فن کرتا دونوں کے سر پر جا پہنچا۔ اس کے تاثرات دیکھ کر وہ دونوں اپنی جگہ پر جم گئے۔ ماہم کی کلائی ابھی بھی فرقان کے ہاتھ میں تھی۔ ریحان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور فرقان کو گریبان سے پکڑ کر صوفے سے اٹھایا اور اسے جھٹکے دیتا ہوا چیخنے لگا: “گھٹیا انسان! تمہاری جرات کیسے ہوئی میرے ہی گھر میں آکر میری ہی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کی؟ تم کیا سمجھتے ہو تم لوگ کہ میں اندھا ہوں جسے تم لوگوں کے اس مکروہ کھیل کا پتہ نہیں چلے گا؟” فرقان تو اس کے انداز اور الفاظ پر ایسا گنگ ہوا کہ وہ اپنا دفاع کرنا بھی بھول گیا۔ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس کو کیا جواب دے۔ ماہم اسے چھڑانے کے لیے آگے بڑھی۔ “ریحان! چھوڑیئے پلیز، کیا ہو گیا ہے آپ کو؟” ماہم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے ریحان کا بازو پکڑ کر فرقان کا گریبان چھڑانا چاہا۔ “تم غلیظ عورت! دور ہو مجھ سے۔” ریحان نے اسے زور سے دھکا دیا کہ وہ ڈرائنگ روم کے دروازے سے ٹکرا کر نیچے جا گری۔ “ریحان یار! تم غلط سمجھ رہے ہو، ایسا کچھ نہیں ہے۔” فرقان نے اسے ٹھنڈا کرنا چاہا۔ “میں کہہ رہا ہوں تم میرے منہ مت لگو، ابھی نکلو میرے گھر سے اور اس گھٹیا عورت کو بھی ساتھ لے جاؤ۔ عورتیں ایک جیسی ہوتی ہیں جنہیں صرف دولت اور خوبصورت مرد چاہیے ہوتا ہے چاہے اس کے لیے انہیں گندگی میں ہی کیوں نہ گرنا پڑے۔” ریحان نے پھر اس کا گریبان پکڑا۔ ماہم اٹھی اور پھر سے دونوں کی طرف لپکی، آنسو اس کے گالوں پر پھسل رہے تھے۔ “یہ سب کیا ہو رہا ہے؟” ریحان کے چیخنے چلانے کی آواز سن کر بابا جان وہاں پہنچے تھے۔ اندر کی صورتحال دیکھتے اور ریحان کی باتیں سن کر انہیں جلال آ گیا۔ “کیا بکواس کر رہے ہو تم؟” وہ ریحان کی طرف بڑھے۔ “میں بکواس کر رہا ہوں؟ یہ دونوں نہ جانے کب سے آپ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اور آپ اب بھی ان کی سائیڈ لے رہے ہیں!” وہ فرقان کا گریبان چھوڑ کر ان کے سامنے جا کھڑا ہوا۔ “ابھی تم نے جو کچھ کہا ہے، اس کے لیے فرقان اور ماہم سے معافی مانگو!” بابا جان نے ٹھنڈے لہجے میں حکم دیا۔ “میں کیوں معافی مانگوں؟ میں تو اس جیسی عورت کی طرف دیکھوں بھی ناں! میں اسے طلاق دے دوں گا تاکہ یہ اسی کے ساتھ چلی جائے۔” ریحان نے نفرت سے ماہم کی طرف دیکھا جو اتنی تذلیل پر کانپ رہی تھی۔ اس کا رنگ زرد ہو چکا تھا اور آنسو روانی سے بہہ رہے تھے۔ فرقان کے چہرے پر افسوس اور غصے کے ملے جلے تاثرات تھے۔ “تم جانتے ہو ان دونوں میں کیا رشتہ ہے؟” بابا جان نے پوچھا۔ “یہ بھی میں آپ کو بتاؤں؟ تو سنیے! ان دونوں میں عاشق اور معشوق کا رشتہ ہے اور یہ…” اس کی بات ابھی منہ میں ہی تھی۔ چٹاخ! بابا جان کا ہاتھ اٹھا اور ریحان کے چہرے پر نشان چھوڑ گیا، اور ماہم کو لگا اس کی روح اس کے وجود کو چھوڑ کر دور جا کھڑی ہوئی ہو۔ وہ گھٹنوں کے بل زمین پر یوں گری جیسے اب اس کے لیے دنیا میں کچھ بھی باقی نہ بچا ہو۔ اس کا دل شدت سے اس بات کا متمنی تھا کہ وہ یونہی بیٹھے بیٹھے زمین میں سما جائے۔ “یہ دونوں دودھ شریک بہن بھائی ہیں!” بابا جان نے ریحان کے سر پر بم پھوڑا جس نے اس کی دھجیاں اڑا دی تھیں۔ ریحان نے پھٹی ہوئی آنکھوں سے ماہم کی طرف دیکھا جو ایک سکتے کی حالت میں تھی۔ کمرے میں موت کا سناٹا چھا گیا تھا۔ “فرقان! پلیز مجھے اپنے ساتھ لے چلو… پلیز!” ماہم بمشکل اٹھی اور لڑکھڑاتے قدموں سے فرقان کے بازو سے جا لگی، وہ بری طرح کانپ رہی تھی۔

نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔

آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے

1st Link

Download link

2nd Link

Download Link

3rd Link

Download Link

4th Link

Download Link

میری تکمیل تم سے ہے از نذیر فاطمہ ایک نہایت جذباتی اور دل کو چھو لینے والا اردو ناول ہے جس میں محبت، اعتماد، غلط فہمیاں، خاندانی رشتے، قربانی، بدگمانی اور ازدواجی زندگی کے نشیب و فراز کو حقیقت کے قریب انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

ریحان اور ماہم کی ازدواجی زندگی ایک خوشحال موڑ پر ہوتی ہے، مگر ایک لمحے کی غلط فہمی سب کچھ بدل دیتی ہے۔ ریحان اپنی بیوی اور فرقان کو ایک ایسے منظر میں دیکھ لیتا ہے جس کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے، مگر بدگمانی اسے ایسا فیصلہ لینے پر مجبور کر دیتی ہے جس سے کئی زندگیاں بکھرنے لگتی ہیں۔

جب ایک ایسا راز سامنے آتا ہے جو برسوں سے سب کی نظروں سے اوجھل تھا، تو ہر کردار کی زندگی کا رخ بدل جاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ٹوٹا ہوا اعتماد دوبارہ جڑ سکے گا؟ کیا محبت نفرت پر غالب آ سکے گی؟ یا بعض زخم ہمیشہ کے لیے دل پر نقش ہو جاتے ہیں؟

Skip to PDF content

Meri Takmeel Tum Se Hai By Nazeer Fatima, Meri Takmeel Tum Se Hai Novel, Nazeer Fatima Novels, Urdu Novel, Urdu Romantic Novel, Emotional Urdu Novel, Husband Wife Romance, Family Drama, Misunderstanding Story, Hidden Family Secret, Betrayal Novel, Trust Issues, Emotional Love Story, Social Romantic Novel, Marriage Based Novel, Pakistani Urdu Novel, Complete Urdu Novel, Read Online, Best Urdu Novels, Novelistan

#MeriTakmeelTumSeHai #NazeerFatima #UrduNovel #EmotionalRomance #FamilyDrama #HusbandWife #Misunderstanding #TrustIssues #Betrayal #LoveStory #HiddenSecrets #PakistaniNovels #UrduFiction #ReadOnline #Novelistan

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *